انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن کا اجلاس آل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے انتخابات کی منسوخی کے بعد اساتذہ کے بنیادی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں نئے ایک عبوری کا بینہ تشکیل دینے پر مشاورت ہوئی – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن کا اجلاس آل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے انتخابات کی منسوخی کے بعد اساتذہ کے بنیادی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں نئے ایک عبوری کا بینہ تشکیل دینے پر مشاورت ہوئی

انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن کا اجلاس آل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے انتخابات کی منسوخی کے بعد اساتذہ کے بنیادی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں نئے ایک عبوری کا بینہ تشکیل دینے پر مشاورت ہوئی

چترال (داد بیداد)آج 17 نومبر 2019 انصاف ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع لویر چترال کا ایک اہم ا جلاس گورنمنٹ سنٹینل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہوا۔جسمیں میں آئی ٹی اے ضلع لو ئر چترال کے ضلع و تحصیل عہدیداران نے شر کت کی۔ اس اجلا س میں آل ٹیچرز ایسو سی ایشن کے انتخابات کی منسوخی کے بعد اساتذہ کے بنیادی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کے سلسلے میں نئے ایک عبوری کا بینہ تشکیل دینے پر مشاورت ہوئی۔جس کے لئے تمام اسا تذہ تنظیموں کے نمائندوں سے رابطوں اور مشاورت پر اتفاق ہوا۔اے ٹی اے الیکشن کی نامزدگی کے لیے جمع کئے گئے رقم کی واپسی کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے متعلقہ زمہ داروں سے اس ضمن میں رابطے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی ٹی اے ضلع لو ئیر چترال کی تنظیم نو اور دیگر تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ جنوری 2020 ؁ء تک تنظیم نو کیا جا ئے گا۔
اجلاس میں گریڈ15 تک کے تمام کیڈرز کے اساتذہ کی DPC ڈیپارٹمینٹل پرومشن کے عمل کو جلد از جلد کرانے کا مطالبہ کیا گیا DPC سے پہلے گریڈ 1 سے لیکر 15 تک تمام اساتذہ کو انٹر ڈسٹرکٹ تبادلے کرا ئیں جا ئیں تا کہ محکمانہ ترقیوں دور دراز ڈیوٹی سر انجام دینے والے اساتذہ بھی متاثر نہ ہو ں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے