پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کی طرف سے احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کی طرف سے احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد

پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کی طرف سے احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد

مسلم لیگ چترال کے زیر اہتمام رہنما پی ایم ایل (ن) چترال عبدالولی خان ایڈوکیٹ کے زیر قیادت گورنمنٹ سینٹنیل ماڈل سکول چترال کے سامنے ایک احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےمقررین نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت دھاندلی زدہ ہے جو کہ ہمیں ہرگز قبول نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سمیت چترال میں تمام ترقیاتی کام بند ہیں،مہنگاہی کی وجہ سے عوام سخت مشکلات سے دوچار ہیں اورحکومت نیب کے ذریعے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دوسرے پارٹیوں کے قائدین کے ساتھ انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔جلسے سے جے یوآئی چترال کے امیر مولانا عبدالرحمن نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 31اکتوبر کو جمعیت علماء اسلام کی جانب سےآزادی مارچ دھاندلی زدہ حکومت کو گرانے تک جاری رہے گی۔جلسہ سے عبدالولی خان ایڈوکیٹ،محمد کوثر ایڈوکیٹ،مولانا عبدالرحمن،نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ،صفت زرین،ایم آئی خان سرحدی اور دیگر نے خطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے