سنولپرڈ فاؤنڈیشن چترال کی طرف سے یونیورسٹی آف چترال میں سنو لیپرڈ ڈے منا یا گیا – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / سنولپرڈ فاؤنڈیشن چترال کی طرف سے یونیورسٹی آف چترال میں سنو لیپرڈ ڈے منا یا گیا

سنولپرڈ فاؤنڈیشن چترال کی طرف سے یونیورسٹی آف چترال میں سنو لیپرڈ ڈے منا یا گیا

چترال (نمائندہ دادبیداد) سنو لپرڈ فاونڈیشن اور یو نیورسٹی آف چترال نے مشترکہ طور پر برفانی چیتے کا عالمی دن 23اکتوبر 2019ء کو یو نیور سٹی آف چترا ل میں منا یا۔پروگرام کے مہمان خصوصی پی ڈی چترال یونیورسٹی بادشاہ منیر بخاری تھا۔شرکاء میں ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیویژن چترال محمد ادریس، سنو لپرڈ فاؤنڈیشن کے نما ئندہ اعجاز الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر این ٹی ایف پی فارسٹ ڈیویژن چترال اعجاز احمد کے علاوہ یونیورسٹی آف چترال کے فکلیٹی ممبرز اور سنولپرڈ فاؤنڈیشن چترال کے نمائندہ گان شامل تھے۔پروگرام میں یونیورسٹی آف چترال کے طلباء کثیر تعداد میں شر کت کی۔ لکچرر یونیورسٹی آف چترال فتح الباری اسٹیچ سکرٹری کے فرائض انجام دی۔مہمان خصو صی بادشاہ منیر بخاری اپنے خطاب میں قدرتی وسائل کی تحفظ کے اسلامی نکتہ نظر اور معاشی و معاشرتی فوائد پر تفصیلی خطاب کیا۔سنولپرڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے اعجاز الرحمن نے بر فانی چیتے کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے حطاب میں کہا کہ بر فانی چیتا جو کہ پہاڑی سلسلوں میں رہنے والا سب سے بڑا شکاری جانور ہے۔یہ جانور پہاڑی ما حو لیاتی نظا م کو بر قرار رکھنے کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اس کی مو جود گی کسی بھی بہترین پہاڑی ما حو لیاتی نظام کی ضمانت ہے لیکن بد قسمتی سے کچھ ما حو لیاتی تبدیلیوں اور انسانی بے حسی کی وجہ سے یہ انتہائی نا یاب جا نور معدومی کی طرف جا رہا ہے۔ اس کی تحفظ ہمارے معاشرتی زمہ داری ہے۔ اس سلسلے میں سنو لپرڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے اٹھا ئے گئے اقدامات کے ذکرتے انہوں نے بتا یا کہ سنو لپرڈ فاؤنڈیشن 2008سے عوامی اشتراک سے اس نا یاب جانور کی تحفظ کے لئے کام کررہا ہے اور اس کے لئے ما حو لیاتی تبدیلیوں اور انسانی خطرات کو کم کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کرتا ہے۔ اس سلسلے میں سنولپرڈ فاؤنڈیشن پا کستان جی ای ایف کی تعاون اور یو این ڈی پی کی وساطت سے وزارت ما حو لیات کے ساتھ مل کر ایک منصوبے پر عمل در آمد کر رہا ہے۔ آج کا یہ خوبصورت پروگرام بھی اس منصوبے کی وساطت سے منعقد ہوا۔اس پراجیکٹ کے حوالے سے بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پانچ سالہ منصوبہ جو کہ عوام کے معا شی و معاشرتی ترقی کے علا وہ ما حو لیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے کام کرے گا۔ معاشی اور معاشرتی ترقی کے سلسلے میں ما ل مویشیوں کے لئے ٹیکہ جات، انشورنس سکیم، درندوں سے محفوظ مویشی خانہ کی تعمیر، خواتین کے لئے انٹر پرائزز اور زراعت کے شعبے میں کام شامل ہیں۔ جبکہ ما حو لیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لئے شجر کاری، پاسچر منیجمنٹ اور تحقیق کے حوالے سے کام کیا جا ئے گا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیویژن چترال محمد ادریس نے ما حو لیاتی نظام میں بر فانی چیتے کی اہمیت اور اس کی تحفظ کے لئے اٹھا ئے گئے اقدامات کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ بر فانی چیتا پروٹیکٹڈ جانور ہے اس کی شکار، کسی قسم کی تجارت اور گھر میں پا لنے پر مکمل طور پر پابندی ہے۔اس نے اس حوالے سے وائلڈ لائف ایکٹ کی بھی ذکر کی۔ اس نے ایس ایل ایف کی طرف سے اٹھا ئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس ایل ایف بر فانی چیتے اور اس سے منسلک جنگلی جانوروں کی تحفظ کے لئے بہت ذیا دہ اور موثر اقدامات اٹھا رہے

 ہیں۔ان مزید کہنا تھا کہ وائلڈ لائف ڈیویژن چترال بر فانی چیتے کی تحفظ کے سلسلے میں سنو لپرڈ فاؤنڈیشن کے ساتھ ہر قسم کی تعاون کرتا آرہا ہے اور آئندہ مزید بہتر طریقے سے کریگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر این ٹی ایف پی فارسٹ ڈیویژن چترال اعجاز احمد بر فانی چیتے پر موسمی تبدیلیوں کے اثرات کے حوالے سے اپنے خیا

لات کا اظہار کیا۔یو نیورسٹی آف چترا ل کے پرووسٹ تاج الدین، لکچرر ساجد خان اورلکچرر شاہ فہد علی خان بلترتیب تعلیم اور ماحو لیات، برفانی چیتے کی تحفظ کے معاشرتی اور معاشی اثرات،برفانی چیتے کی تحفظ اور اخلاقیات پر روشنی ڈالے۔ آخر میں سنولپرڈ فاؤنڈیشن کی طرف سے شرکاء میں شلیڈ تقسیم کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے