پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیخلاف حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے مجوزہ انتخابات کو روک دیا – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیخلاف حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے مجوزہ انتخابات کو روک دیا

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیخلاف حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے مجوزہ انتخابات کو روک دیا

پشاور(جنرل رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیخلاف حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے مجوزہ انتخابات کو روک دیا اور صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا ہے، عدالت عالیہ پشاور کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے یہ عبوری احکامات گزشتہ روزدرخواست گزار مسعود الرحمن کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کئے، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل سجاد الرحمن ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ بلدیاتی نمائندوں کی مدت حال ہی میں مکمل ہو گئی ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے مطابق 120روز کے اندر الیکشن کمیشن نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا پابند ہے تاہم صوبائی حکومت نے حال ہی میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ہے جس کے تحت تمام اضلاع کو ٹی ایم ایز میں تبدیل کیاگیا ہے اور اس حوالے سے پشاور کو 5تحصیلوں میں تقسیم کرنے کا اعلامیہ بھی جاری ہو چکا ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع کو تحصیلوں میں تاحال تقسیم نہیں کیاجا سکا ہے اور اس عمل کیلئے طویل وقت درکار ہے ۔دوسری جانب موسم سرما قریب ہے اور صوبے کے پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور برفباری کے باعث ان علاقوں میں بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں ہیں لہٰذا ایسی صورت میں بلدیاتی انتخابات کو ملتوی کیا جائے اور الیکشن کمیشن کو انتخابات کے انتظامات کیلئے وقت دیا جائے، اس موقع پر جسٹس اکرام اللہ نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید سکندرحیات شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے کیا کہتے ہیں جس پر ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو جواب دیا کہ ضلع پشاور تحصیلوں میں تقسیم ہو چکا ہے جبکہ دیگر ضلعوں میں ابھی یہ کام باقی ہے جس پر فاضل بنچ نے خیبرپختونخوا میں مجوزہ بلدیاتی انتخابات کو روکتے ہوئے الیکشن کمیشن اور محکمہ بلدیات کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیا اور رٹ کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے