گولین کے مقام پر اندوہناک واقعہ؛ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے ایک ہی گاؤں کے کئی افرادجان بحق – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / گولین کے مقام پر اندوہناک واقعہ؛ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے ایک ہی گاؤں کے کئی افرادجان بحق

گولین کے مقام پر اندوہناک واقعہ؛ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے ایک ہی گاؤں کے کئی افرادجان بحق

ولین کے مقام پر گولین سے موری پائیں جانے والی سائفن آئریگیشن پائپ لائن پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنے والے کئی افراد دریا میں گر کر جان بحق ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دن ایک بجے کی ہے اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے جب ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو وہ 4 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے جب مقامی لوگوں نے خود پائپ وغیرہ ڈال کر ابتدائی امداد خود پہنچائی۔ تب تک ایک نوجوان افسر الدین ولد حاجی افسر خان جان کی بازی ہار گئے۔ جبکہ دوسرا نوجوان عنایت الرحمن ولد خواجہ محمد میں لاش دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ابھی تک لا پتہ ہے۔ اہالیان موری پائیں لاش سڑک پر رکھ کر ابھی تک احتجاج کررہے ہیں جبکہ شام سات بجے تک انتظامیہ کی طرف سے ان کی داد رسی نہیں کی گئی۔ جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے