چترال اے ٹیم نے گلگت اے ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں‌چھ گول سے شکست دیدی – Dadbedad Online

Breaking News

Home / کھیلوں کی خبریں / چترال اے ٹیم نے گلگت اے ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں‌چھ گول سے شکست دیدی

چترال اے ٹیم نے گلگت اے ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں‌چھ گول سے شکست دیدی

شندوردنیا کے بلندترین پولوگروانڈ شندورمیں جاری فیسٹول اختتام پذیرہوگیا . فیسٹول کے اخری دن چترال اے اور گلگت اے ٹیموں‌کے مابین فری سٹآئل پولو کا ایک سنسنی خیز میچ دیکھنے کو ملا، پولوگراونڈ کے چاروں‌اطراف تماشیوں‌سے بھرا ہواتھا. جس میں‌ملکی سیاحوں‌کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی کثیر تعداد میں شرکت کی. فائنل میچ کے پہلے ہاف میں‌ چترال کی ٹیم پانچ اورگلگت دوگول اسکورکرسکی. دوسرے ہاف میں گلگت کی ٹیم نے شاندار میچ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ پانچ سے مقابلہ برابرکردیا. تاہم اخری منٹوں‌میں‌چترال کی ٹیم ایک گول مذید کرسکی . اسی طرح چترال اے ٹیم نے گلگت اے ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں‌چھ گول سے شکست دیدی . فائنل میچ کے مہمان خصوصی کورکمانڈرپشاور11کورلیفٹنٹ جنرل شاہین مظہرمحمود(ہلال امیتاز) تھے. جنھوں نے کھلاڑیوں‌میں انعامات تقسیم کی . چونکہ وزیراعظم کو آنا تھا مگر وہ دوسری مصروفیات کی وجہ سے نہ اسکے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے