تین معذور بچوں کے بوڑھے باپ کی زمین پر با اثر شحص کا قبضہ۔ زمین اس شرط پر لی گئی تھی کہ سکول میں مجھے نوکری دی جائے گی گزشتہ چھ ماہ سے نہ تنخواہ دے رہاہے نہ زمین حالی کرتا ہے۔ چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / تین معذور بچوں کے بوڑھے باپ کی زمین پر با اثر شحص کا قبضہ۔ زمین اس شرط پر لی گئی تھی کہ سکول میں مجھے نوکری دی جائے گی گزشتہ چھ ماہ سے نہ تنخواہ دے رہاہے نہ زمین حالی کرتا ہے۔ چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

تین معذور بچوں کے بوڑھے باپ کی زمین پر با اثر شحص کا قبضہ۔ زمین اس شرط پر لی گئی تھی کہ سکول میں مجھے نوکری دی جائے گی گزشتہ چھ ماہ سے نہ تنخواہ دے رہاہے نہ زمین حالی کرتا ہے۔ چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل

چترال (گل حماد فاروقی)چترال کی دور آفتادہ علاقہ سیاہ آرکاری میں  ایک ضعیف شحص جس کے تین بچے معزور ہیں ان کی زمین پر با اثر شحص نے قبضہ کیا ہے۔ معذور شحص کے زمین پر سکول اس شرط پر بنائی تھی کہ اسے ملازمت دی جائے گی۔ گزشتہ چھ ماہ سے نہ تو اسے تنخواہ دی گئی نہ زمین کو واہگزار کیا۔
تفصیلات کے مطابق  دور آفتادہ علاقہ سیاہ آرکاری کے رہایشی پنین خان ولد ماخان زار نے مقامی صحافیوں کو بتایاکہ  آرکاری میں میلیم ماڈل سکول MMS کیلئے اس نے ایک ایکڑ زمین مفت فراہم کی۔ زمین اس شرط پر حوالہ کیا کہ اسے ماہوار 8000 تنخواہ دی جائے گی۔  مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سکول کے پرنسپل نے زمین کے مالک کا تنخواہ بھی بند کیا اورجس زمین پر یہ سکول تعمیر ہوا ہے اس کے عوض اسے دوسرا زمین دینے سے بھی انکاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مقامی مصالحتی جرگہ میں یہ مقدمہ فیصلہ نہ ہوسکا۔ پنین خان کا کہنا ہے  کہ اس کے بیٹے اور بیٹیاں سب گونگے اور معذور ہیں اور آسانی سے چل پھر بھی نہیں سکتے بلکہ ان کو سہارے کی ضرورت پڑتی ہے تو بلا ایسے معذور لوگ اس بااثر شحص کے حلاف کیسے کوئی کاروائی کرسکے گا
انہوں نے مزید کہا کہ سکول کے پرنسپل میر حکیم  نے سکول کو بھی کامیاب نہ کرسکا اس میں بچوں کی تعداد بھی روز بہ روز کم ہورہی ہے۔ پنین خان کا کہنا ہے کہ اس نے بار ہا میر حکیم سے گزارش کی کہ یا تو وہ اسے حسب معاہدہ تنخواہ دیا کرے یا میرے زمین پر جو سکول تعمیر کیا ہے اس کے بدلے میں مجھے دوسرا زمین دے۔
پنین خان کے ساتھ اس کے دو معذور بیٹے اور ایک معذور بیٹی بھی موجود تھی جو نہ تو بول سکتے ہیں نہ آسانی سے چل پھر سکتے ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ، وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ اور عمران خان سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ایک ضعیف اور معذور شحص ہے اس کے بچے بھی معذور ہے اور یہ زمین اس نے ان معزور بچوں کے نام کیا تھا تاکہ ان کی بری وقتوں کا سہار ا بن سکے مگر میر حکیم نامی با اثر شحص نے اس پر قبضہ جمایا ہوا ہے اور معاہدے کی حلاف ورزی کرتے ہوئے اسے تنخواہ نہیں دے رہا ہے۔
ہمارے نمائند ے نے میر حکیم سے رابطہ کرنے کی بہت کوشش کی  تاکہ ان کا موقف بھی جان سکے مگر اس کے ساتھ رابطہ نہ ہوسک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے