سرکاری حج سکیم کے تحت حج پروازیں 4 جولائی سے شروع ہوں گی – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / سرکاری حج سکیم کے تحت حج پروازیں 4 جولائی سے شروع ہوں گی

سرکاری حج سکیم کے تحت حج پروازیں 4 جولائی سے شروع ہوں گی

اسلام آباد۔سرکاری حج سکیم کے تحت عازمین حج کو حجازمقدس پہنچانے کیلئے قبل ازحج پروازیں 4 جولائی سے شروع ہوں گی۔ وزارت مذہبی امورکے حکام کے مطابق پروازوں کا نظام الاوقات وزارت کی ویب سائیٹ پر بھی درج کیا گیاہے اورمتعلقہ عازمین کو ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو پی آئی اے، سعودی ایئرلائنز اورایئربلیو کے ذریعے سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

عازمین حج کو پرواز سے دو روز قبل متعلقہ مدینہ الحجاج میں رپورٹ کرنے اورٹکٹ اورادوایات کی سیل پیک وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ہرعازم حج کو 30 کلو تک وزنی سامان ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے