کوغذی میں آل پاکستان حسن قراءت اور حمد و نعت کانفرنس منعقد، پاکستان کے معروف نعت خواں رانا عثمان قصوری کا بطور مہمان خصوصی شرکت ۔۔۔۔!! – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / کوغذی میں آل پاکستان حسن قراءت اور حمد و نعت کانفرنس منعقد، پاکستان کے معروف نعت خواں رانا عثمان قصوری کا بطور مہمان خصوصی شرکت ۔۔۔۔!!

کوغذی میں آل پاکستان حسن قراءت اور حمد و نعت کانفرنس منعقد، پاکستان کے معروف نعت خواں رانا عثمان قصوری کا بطور مہمان خصوصی شرکت ۔۔۔۔!!

(کوغذی ( ایم۔فاروق
گزشتہ شب بعد نماز عشاء "ڑائے مسجد” کوغذی میں حمدو نعت کانفرنس منعقد کی گئی _ جسمیں بزم حسن پاکستان کے ڈائریکٹر و معروف نعت خواں جناب رانا محمد عثمان قصوری صاحب ، مولانا محمد سلمان نقشبندی صاحب ، تنظیم صوت القرآن پاکستان اور خطیب جامع مسجد مرکز تحریک اسلامی منصورہ لاہور کے صدر جناب قاری وقار احمد صاحب بطور مہمان خصوصی شرکت کیں ۔ ان کے علاؤہ چترال کے نامور نعت خواں عمر فاروق ، جناب مولانا فضل الرحمان صاحب ، حافظ شمس الرحمن صاحب ، قاری توفیق صاحب سمیت دیگر معروف نعت خواں و قرآء حضرات تشریف فرما تھے ۔
اس پر رونق محفل کا آغاز باقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جسکی سعادت خطیب ڑائی مسجد کوغذی قاری اسد الرحمان نے حاصل کی ۔ بعد ازاں مولانا فضل الرحمان ، حافظ شمس الرحمن ، قاری توفیق نے حمدو نعت پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کرلیا ۔ جبکہ بروز چترال سے تعلق رکھنے والے انتہائی خوبصورت آواز کے مالک معروف نعت خواں عمر فاروق نے نعتیہ کلام پیش کرکے اس محفل کو سماں باندھ دیا اور محفل میں سبحان اللہ ،اللہ و اکبر کی آواز فضا میں گونج اٹھی ۔
نعتیہ سلسلہ کے اختتام پر اس پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان کے معروف نعت خواں رانا عثمان قصوری نے اپنی میٹھی آواز میں نعتیہ کلام پیش کرکے محفل کو چار چاند لگا دیا ۔
پروگرام کے اختتام پر مولانا نے سیرت کے موضوع پر بیان فرمایا اور اسی طرح یہ محفل انتہائی رقت آمیز دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے