دینین میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جان بحق – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / دینین میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جان بحق

دینین میں گھر کی چھت گرنے سے تین افراد جان بحق

چترال دنین میں چھت گرنے کی وجہ سے گھر میں موجود تین افراد جان بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والوں میں دو افراد مہمان تھے، یاد رہے یہ آفسوس ناک واقعہ آج علی الصبح پیش آیا مکان کی چھت گرنے کی وجہ سے تین افراد دب گئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقعے پر پہنچی اور آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد دو لاشوں کو ملبے سے نکالا جبکہ ایک لاش کو مقامی رضاکاروں نے نکالا تھا جنہیں ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال منتقل کیا. جان بحق افراد میں وسیم خان ولد شکور خان عمر 35سال سکنہ گژاندہ دنین چترال ، تنویر ولد قربان خان عمر 33سال سکنہ گولدہ بروز چترال اور والدہ تنویر عمر 65 سال سکنہ بروز گولدہ چترال شامل ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے