آج صبح براڈام زیارت کے مقام پر فلائنگ کوچ حادثہ کا شکار ہوگئی، گاڑی میں سوار مسافروں کو زخمی حالت میں ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال دروش منتقل کر دیا گیا۔ – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / آج صبح براڈام زیارت کے مقام پر فلائنگ کوچ حادثہ کا شکار ہوگئی، گاڑی میں سوار مسافروں کو زخمی حالت میں ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال دروش منتقل کر دیا گیا۔

آج صبح براڈام زیارت کے مقام پر فلائنگ کوچ حادثہ کا شکار ہوگئی، گاڑی میں سوار مسافروں کو زخمی حالت میں ٹی۔ایچ۔کیو ہسپتال دروش منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور سے چترال آنے والی فلائنگ کوچ کو جمعرات کی صبح براڈم کے مقام پر حادثہ پیش آیا ۔ جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار 18 مسافر ڈرائیور سمیت زخمی ہوئے جنکو تھانہ عشریت کی پولیس، چترال سکاؤٹس کے جوان اور مقامی لوگوں نے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دروش پہنچا دیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق مسافر شدید زخمی تھے جنکو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ تاہم آخری اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے