آر ایچ سی شاگرام کے ایڈمن سر دار محمدکا رویہ درست نہیں فور ی ٹرانسفر کر کے انکے خلاف انکوائری کی جائے ،یوتھ کونسلروسیع الدین  – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / آر ایچ سی شاگرام کے ایڈمن سر دار محمدکا رویہ درست نہیں فور ی ٹرانسفر کر کے انکے خلاف انکوائری کی جائے ،یوتھ کونسلروسیع الدین 

آر ایچ سی شاگرام کے ایڈمن سر دار محمدکا رویہ درست نہیں فور ی ٹرانسفر کر کے انکے خلاف انکوائری کی جائے ،یوتھ کونسلروسیع الدین 

تور کہو( داد بیداد) یو سی واشچ سے یوتھ کونسلر واسیع الدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ آر ایچ سی شاگرام کے ایڈ من کا رویہ مریضوں کے ساتھ انتہائی نا مناسب ہے جس کا اندازہ چند پہلے آر ایچ سی شاگرام میں پیش آنے والے واقعے سے لگاجا سکتا ہے ہوا یو کہ 23مارچ کے دن مجھے ایک ڈائریا کے مریض بچی کے ساتھ آر ایچ سی شاگرام جانے کا اتفاق ہو بچی کی حا لت بہت زیادہ خراب تھی اوپی ڈی میں فیس ادا کی بچی کوفوراً وارڈ منتقل لے کر گئے تاہم ڈاکٹر دور کی بات کوئی اور اسٹاف بھی نظر نہیں آئے بچی کی حا لت بہت زیادہ خراب ہوئی تو بچی کے والد باہر نکل کربچی کی علاج کے لئے ڈاکٹرکا مطابہ کیا تو ڈاکٹر نے ہم سے بد تمیزی کی بعد میں ایڈ من آکر کہ د یا کہ تم یہاں وزیر اعظم کے بچی کو لیکر تو نہیں آئی ہے ایک گھنٹے میں بچی مر تو نہیں گئی اور اوپی ڈی ویس ہمارے منہ پر ماری ہم میڈ یکل اسٹور لے جا کر بچی کا علاج کروایا خوش قسمتی سے بچی کی جان بچ کئی ۔ایڈمن کی اس غیر منا سب روئیے کا ہم بھر پور احتجا ج کر تے ہیں ہم ہیلتھ منسٹرکے پی کے ،چیف سیکرٹری ، اے کے ایچ ایس پی کے زمہ داران اورڈی سی اوچترال سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ایڈمن کی غیر مناسب روئیے کا نوٹس لیکر جلد از جلد اس کے خلاف قانو نی کاروائی عمل میں لا ئے اور جتنے جلدی ہو سکے اسے آر ایچ سی شاگرام سے ٹرانسفر کیا جائے ور نہ ہم اس کے نا منا سب روئے کے خلاف عوام کے ساتھ اختجا ج کریں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے