ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلاس فور بھرتیوں میں گھپلوں کے ذمہ دار ہے۔ محمد ہارون صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلاس فور بھرتیوں میں گھپلوں کے ذمہ دار ہے۔ محمد ہارون صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کلاس فور بھرتیوں میں گھپلوں کے ذمہ دار ہے۔ محمد ہارون صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ

 چترال کے محکمہ ایجوکیشن میں کلاس فور بھرتیوں میں بڑے پیمانے پر ہونے والے گھپلوں میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر براہ راست ملوث ہے۔ جس کے خلاف فوری کمیشن تشکیل دے کر تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور ملوث افراد بالخصوص ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ دوسروں کو عبرت مل سکیں۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر محمد ہارون نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چونکہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں نے ایک سو چھبیس دن تک کرپشن اور اقربا پروری کے خلاف دھرنا دیا تھا اور اب انصاف کی حکومت میں ضلعی ایجوکیشن کے محکمہ میں کلاس فور بھرتیوں میں کرپشن میں ملوث ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چونکہ ان بھرتیوں کی وجہ سے چترال کی فضاء مکدر ہوچکی ہے، اب جبکہ ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن نے ان بھرتیوں کے خلاف پریس کانفرنس کی جبکہ ایم پی اے وزیر زادہ اور پی ٹی آئی کے ضلعی صدر نے بھی سارے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سارے معاملے میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خود ملوث ہے جس کے خلاف فی الفور انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے