ایم پی اے ہدایت الرحمن کی طرف سے بیجھی گئی زمین سے 4350فٹ غائب  – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / ایم پی اے ہدایت الرحمن کی طرف سے بیجھی گئی زمین سے 4350فٹ غائب 

ایم پی اے ہدایت الرحمن کی طرف سے بیجھی گئی زمین سے 4350فٹ غائب 

چترال ( خبر نگار )ہدا یت الرحمن ایم پی اے کی طرف سے چمر کن میں فروخت کی گئی زمین میں 16مر لے غا ئب جر گے نے معاملہ حل کرنے کے لئے 15دن کی مہلت مانگ لی عبدالرحمن کو نصف چکورم زمین کی حوالگی کا معاملہ شیر اعظم کی زمین کی کمی کو پورا کرنے سے مشرو ط کر دی گئی تفصیلات کے مطا بق عبدالرحمن نامی شخص جس کا تعلق اپر چترال کے گاؤن ور کوپ سے ہے مسمی شفیق الرحمن سکنہ جغور چترال سے آدھی چکورم زمین خریدی تھی لیکن کچھ عر صہ قبل اس زمین پر مسمی شیر اعظم سکنہ بمبوریت حال چمر کن نے یہ کہ کر قبضہ کر لیا کہ مذکورہ زمین ہدایت الرحمن ایم پی اے نے انہیں فروخت کی ہے جس پر مسمی عبد الرحمن نے میڈیا پر آکر خود پر ہونے والے نا انصافی کو آشکار کیا جس کے جو اب میں ایم پی اے ہدا یت الرحمن نے اسے تحریک انصاف اور ایک صحا فی کی سازش قرار دیا لیکن جب سو شل میڈیا میں دباؤ بڑ ھا تو مو لانا ہدا یت االرحمن نے جر گہ کے لئے تیا ر ہوگئے اور اپنے ساتھیوں سمیت 2اپریل کو متنا زعہ جگہ چمر کن میں آئے اور عبدالرحمن اور شیر اعظم کو فروخت کی گئی زمینوں کی از سر نو پیما ئش کی گئی پیمائش کے بعد معلوم ہو اکہ عبد الرحمن کو ادھی چکورم 5832فٹ زمین دینے کے بعد شیراعظم کا حصہ ایک چکورم یا 11664فٹ ہو نا تھی وہ 7314فٹ رہ گئی اور اسطرح شیر اعظم کو جو زمین ہدایت الرحمن ایم پی اے نے فروخت کی 4350فٹ یا 16مر لے کی زمین غا ئب تھی جر گے نے تمام حقا ئق جاننے کے بعد فیصلہ کیا کہ 15دن کے اندر یا شیر اعظم کو اسکی غائب شدہ زمین کے متبادل زمین خرید کر فراہم کی جائیگی یا اسکی قیمت ادا کی جا ئیگی ۔آخر میں قاری جمال نا صر نے کہا کہ زمین میں تھوڑا سا کمی رہ گئی ہے جو کہ در یا کی کٹائی کی وجہ سے دریا بر د ہوا ہے جسے پندر دن کے بعد پورا کیا جائے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہو ۔ ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے