جشن قاقلشٹ میں انتظامیہ کے مداخلت کی صورت میں پولو کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔ – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / جشن قاقلشٹ میں انتظامیہ کے مداخلت کی صورت میں پولو کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

جشن قاقلشٹ میں انتظامیہ کے مداخلت کی صورت میں پولو کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

25 مارچ کو بونی میں جشن قاقلشٹ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جناب پرنس سلطان الملک منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی کے سارے اراکین، مختلف کھیلوں کے تمام کنونیرز اور ناظمین کے علاؤہ پولو کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اس سال جشن قاقلشٹ کمیٹی کے زیر نگرانی میں منعقد کرایا جائے گا جشن کے انعقاد کے سلسلے میں حسب روایت انتظامیہ کو ان بورڈ لیاجاکر ان سے ہر قسم کی تعاون کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ اس سال جشن قاقلشٹ 11 سے 14 اپریل 2019ء کے درمیان منایا جاے گا۔ اجلاس میں پولو کمیٹی کی جانب سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جشن قاقلشٹ میں انتظامیہ کی جانب سے غیر ضروری مداخلت کی صورت میں پولو کا کوئی بھی کھلاڑی جشن میں حصہ نہیں لے گا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ 2016 سے 2018 تک انتظامیہ کے انڈر جشن منقعد ہونے کی وجہ سے پولو کے کھیل کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا حالانکہ جشن قاقلشٹ روایاتی کھلوں کا مجموعہ ہے جہاں پر چترال کے روایتی پولو کے کھیل کو ترترجیح دینے کی ضرورت ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے پولو کے کھیلاڑیوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ اجلاس میں جشن قاقلشٹ کے تاریخوں کا فیصلہ کرنے کے بعد تحصیل انتظامیہ کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے