صحت سہولت پروگرام ، مفت علاج پیکج میں ڈیڑھ لاکھ کا اضافہ – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / صحت سہولت پروگرام ، مفت علاج پیکج میں ڈیڑھ لاکھ کا اضافہ

صحت سہولت پروگرام ، مفت علاج پیکج میں ڈیڑھ لاکھ کا اضافہ

پشاور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صحت انصاف کارڈ پر علاج کے اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ روپے اضافے کی تجویز دی ہے۔صحت سہولت پروگرام کے تحت آئندہ دو سالوں کیلئے65کروڑ روپے کے اخراجات کا پی سی ون تیار کر لیاگیا۔حکومت سے منظوری کے بعد نئے ریٹس کے مطابق مفت علاج کا سلسلہ شروع کیا جائیگا ۔ذرائع کے مطابق حکومت نے صحت انصاف کارڈ پر علاج کے منصوبے کو مستقل کردیا تھا لیکن اس سلسلے میں قانون اور رولز موجود نہیں جس کی وجہ سے پروگرام کو مزید چلانے کیلئے پی سی ون بنانیکی ہدایت کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق650ملین روپے کا پی سی ون حکومت کو ارسال کردیا گیا ہے جس میں سات افراد پر مشتمل کنبے کے علاج کے اخراجات پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر6لاکھ 80 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ صحت انصاف کارڈ ہولڈر مریضوں کو تدریسی ہسپتال میں علاج کیلئے پیکیج3لاکھ سے بڑھا کر چار لاکھ روپے اور سکینڈری لیول ہسپتالوں میں مفت علاج کا ہدف2لاکھ80ہزار روپے مقرر کیا جائیگا پی سی ون کی منظوری کے بعد نئے نرخوں کے مطابق پریمیم اور علاج کا بندوبست کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے