نئے بلدیاتی نظام پرغورکیلئے الیکشن کمیشن کااجلاس طلب – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / نئے بلدیاتی نظام پرغورکیلئے الیکشن کمیشن کااجلاس طلب

نئے بلدیاتی نظام پرغورکیلئے الیکشن کمیشن کااجلاس طلب

پشاور(آن لائن) پشاور سمیت صوبے بھر میں اگست میں بلدیاتی نظام کی میعاد ختم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس کل پانچ مارچ کو طلب کر لیا ہے ۔ صوبے کے 24ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ، 92سے زائد ٹائون و تحصیل اور سینکڑوں یونین کونسل و ویلج کونسل اور40ہزار سے زائد ناظمین کی مدت 19اگست کو ختم ہو جائیگی خیبرپختونخوامیں بلدیاتی نظام کو ختم ہونے میں پانچ مہینے رہ گئے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی نظام کے ختم ہونے سے پہلے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے پانچ مارچ کو اہم اجلاس طلب کیا ہے اجلاس میں صوبائی الیکشن کمیشن ، سیکرٹری بلدیات ، سیکرٹریٹ قانون کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔موجودہ بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے حوالے سے صوبائی حکومت کی رائے لی جائیگی صوبے میں چار سال قبل پی ٹی آئی اے نے نئے بلدیاتی قانون کے تحت انتخابات کرائے تھے تاہم اب بلدیاتی سسٹم میں دوبارہ ترامیم کی جا رہی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے