انتظامی عہدوں پر تعینات تمام ٹیچرز فوری ہٹانے کا فیصلہ – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / انتظامی عہدوں پر تعینات تمام ٹیچرز فوری ہٹانے کا فیصلہ

انتظامی عہدوں پر تعینات تمام ٹیچرز فوری ہٹانے کا فیصلہ

 

پشاور(نیوزرپورٹر) صوبائی حکومت نے تعلیم کے تینوں محکموں اور دوسرے سرکاری محکموں میں پالیسی کے برعکس انتظامی عہدوں پر کام کرنیوالے ٹیچنگ کیڈر کے تمام ٹیچرز کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں ٹیچرز کی خدمات سکولوں کو واپس کرنیکی منصوبہ بندی کردی گئی ہے جس کیلئے تینوں شعبہ ہائے تعلیم کو عدالتی احکامات کی روشنی میں عملدرآمد یقینی بنانے کی درخواست بھیج دی گئی ہے ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں اور کالجز کے ٹیچنگ سٹاف کی اپنے محکموں کے علاوہ دوسرے سرکاری محکموں میں انتظامی کیڈر پوسٹوں پر کام کرنے کیخلاف عدالتی رٹ میں ٹیچنگ کیڈر کے سٹاف کو سکولوں میں واپس پڑھائی پر مامور کرنے کا حکم دیا گیا تھا جس پر عملدرآمد کیلئے گزشتہ روز محکمہ انتظامی امور سے محکمہ ہائے ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم،ہائر ایجوکیشن اور فنی تعلیم کی انتظامیہ کو جاری حکمنامے میں واضح کردیا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں اور کالجز کے ٹیچرز ڈیپو ٹیشن پر اپنے محکموں اور دوسرے سرکاری محکموں میں انتظامی عہدوں پر عرصہ دراز سے براجمان ہیں یہ تمام ٹیچرز اعلیٰ تعلیم یافتہ اور انتظامی امور کو سمجھتے ہیں لیکن ان ٹیچرز کی اصل مقامات سے غیر حاضری اور دوسرے محکموں میں تعیناتی کی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی متاثرہورہی ہے جس کیلئے مذکورہ محکموں میں انتظامی عہدوں پر تعینات تمام ٹیچرز کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹا کر پالیسی کے مطابق انہیں سکولوں میں اپنی ڈیوٹی پر تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے حکمنامے میں محکموں کو عدالتی احکامات پر من وعن عمل کرنیکا ٹاسک دیا گیا ہے جس کی رپورٹ محکمہ انتظامی امور کو ارسال کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے