پاکستان تحریک انصاف چترال کی وفد کاسینئر منسٹر عاطف خان سے ملا قات ،تریچ ،شاجنالی ریچ اور شاغ لشٹ کھوت کو ٹورسٹ پوائنٹ قرار دیا گیا  – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / پاکستان تحریک انصاف چترال کی وفد کاسینئر منسٹر عاطف خان سے ملا قات ،تریچ ،شاجنالی ریچ اور شاغ لشٹ کھوت کو ٹورسٹ پوائنٹ قرار دیا گیا 

پاکستان تحریک انصاف چترال کی وفد کاسینئر منسٹر عاطف خان سے ملا قات ،تریچ ،شاجنالی ریچ اور شاغ لشٹ کھوت کو ٹورسٹ پوائنٹ قرار دیا گیا 

پشاور(نمائندہ داد بیداد)پاکستان تحریک انصاف چترال کی ایک وفد زیر قیادت ایم پی اے وزیر زادہ ،وزیر سیا حت عاطف خان سے ملاقات کی وفد میں تحریک انصاف چترال کے سنئیر رہنما میرجمشید الدین ،وی سی نا ظم ریچ محمد نا درو دیگر کارکنا ن شریک تھے اس مو قع پر چترال میں سیا حت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی تحریک انصاف چترال کے وفد نے چترال میں سیاحت کی فروغ کے حوالے خصوصی دلچسپی لینے پر عاطف خان کا شکریہ ادا کیا ۔وفد کی درخواست پرصوبائی وزیر سیاحت نے اپر چترال کے تریچ ،شاجنالی ریچ اور کھوت شاغ لشٹ کو ٹور سٹ پوائنٹ قراردیا وفد نے ان علاقوں کو ٹورسٹ پوائنٹ قرار دینے پر وزیر سیاحت کا شکریہ ادا کیا ۔وفد میں شریک میر جمشید الدین نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کو ٹورسٹ پوائنٹ قرار دیا گیا ہے ان علاقوں میں ملکی اور غیر ملکی سیاح پہلے کثیر تعداد میں آتے تھے تاہم بعد میں سکورٹی اورحکومتی عدم توجہ کی وجہ سے ٹورسٹ ان علاقوں کا رخ کرنا چھوڑ دیے تھے تاہم اب صوبائی وزیر نے ان علاقوں کو ٹورسٹ پوائنٹ قرار دیا ہے جس سے دوبارہ سیاح علا قے کا رخ کریں گے علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور علاقے میں سیا حوں کی آمد سے لو گوں کی معاشی حلات بہتر ہو گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے