اپرچترال میں ٹیلی نار اپنا قبلہ درست کریں ورنہ ہم ان کے خلاف کورٹ جائیں گے ، منہاج الدین ناظم وی سی شاگرام  – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / اپرچترال میں ٹیلی نار اپنا قبلہ درست کریں ورنہ ہم ان کے خلاف کورٹ جائیں گے ، منہاج الدین ناظم وی سی شاگرام 

اپرچترال میں ٹیلی نار اپنا قبلہ درست کریں ورنہ ہم ان کے خلاف کورٹ جائیں گے ، منہاج الدین ناظم وی سی شاگرام 

چترال (دادبیداد) ناظم وی سی شاگرام منہاج الدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ اپر چترال میں ٹیلی نا رکی سروس انتہائی ناقص ہے جس سے ٹیلی نار کے صارفین انتہائی کوفت اور اذیت میں مبتلا ہے اپر چترال خاص کرکے یوسی تریچ اور توکہو میں ٹیلی نار کے لگائے گئے ٹاوروں کے لئے کوئی بھی ٹیکنکل اسٹاف مو جو د نہیں ہے اور ٹاور سولر سسٹم سے چلا ئے جائے رہے ہیں اور جب موسم خراب ہو جا تا ہے تو سو لر سسٹم سے چلنے والے ٹاور آف ہو جاتے ہیں تاہم ٹاوروں میں دکھانے کے لئے ڈیزل سے چلنے والے جنریٹر لگائے گئے ہیں لیکن
ان کے لئے ڈیزل کا کوئی بندو بست نہیں ہے حلانکہ ان کو چاہئیے برف باری کے سیزن سے پہلے ڈیزل کا اسٹاک کرنا چاہئیے کیونکہ ان کے ٹاور پہاڑیوں میں لگائے گئے ہے لیکن اس میں ابھی تک ڈیزل کابندو بست نہیں کیا گیا ہے ۔ٹاور میں سسٹم کچھ اس طرح نصب کیا گیا ہے کہ ٹاور دیہات میں سیگنل دینے کے بجائے پہاڑوں میں سگنل دے رہے ہیں تاہم دیہات میں ان کے سگنل ٹھیک نہیں ہے ۔اس سلسلے میں ہم نے باربار ٹیلی نا ر کے ذمہ داروں سے شکا یت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ۔اسلیے ہم ڈائریکٹر پی ۔ٹی۔ اے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی۔ ٹی ۔اے سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ ٹیلی نار والوں کو صارفین کو معیاری سروس دینے کا پابند بنائے۔ اور ٹیلی نار زمہ داروں کو دو ہفتے کا ٹائم دیتے ہیں کہ وہ جلداز جلد مزکورہ علاقوں میں اپنا سروس ٹھیک کردیے ورنہ ہم کنزیومرکورٹ میں کیس دائر کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے