چترال میں بیلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں گپلوں کے تحقیقات کی جائے ، سلطان محمد شیر نائب ناظم نیبر ہڈ کونسل دنین  – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / چترال میں بیلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں گپلوں کے تحقیقات کی جائے ، سلطان محمد شیر نائب ناظم نیبر ہڈ کونسل دنین 

چترال میں بیلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں گپلوں کے تحقیقات کی جائے ، سلطان محمد شیر نائب ناظم نیبر ہڈ کونسل دنین 

چترال ( داد بیداد ) نیبر ہڈکونسل دنین کانائب ناظم سلطان محمدشیر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں بیلین ٹری سو نا می پروجیکٹ کی نا کا می کا زمہ دار فاریسٹ ڈپارنمنٹ اور ورلڈ لائف ڈپارٹمنٹ ہے جب علاقے میں لو گوں کے زاتی جنگلات کو کلوژر قرار دیا گیا تو متعلقہ محکموں کے زمہ داروں نے نہ ان جنگلات کامعائنہ کیا اور نہ ان کی طرف کوئی توجہ دی صرف ان لو گوں کوتنخواہیں دیتے رہے دو سال بعد اچا نک کمیٹی تشکیل دیا گیا اور کمیٹی نے جنگلات کو نا کا فی قرار دیکر کلوژر کے ملازمین کو فارغ کر نے والے ہیں جن کے کنٹریکٹ میں ایک سال باقی ہے۔ ایک طرف گورنمنٹ کو تنخوا کے مد میں نقصان پہنچا یا گیا دوسری طرف جنگلات کا کوئی نام نشان نہیں ہے جو کہ تین سال بعد لو گوں کو حوالہ ہو نا تھا اسی طرح جہاں نئے درخت لگائے گئے یا تو وہاں مطلوبہ تعداد میں درخت نہیں لگا یا گیااور نہ ان کی حفاظت کے لیے کوئی خاص بندو بست کیا گیا اور جن کلوژر میں ہزاروں کی تعداد میں درخت ہو نی چاہیئے تھی وہاں سینکڑوں کی تعداد میں بھی نظر نہیں آرہے ہیں ۔لہذا وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان اور وزیر جنگلات سے پر زور مطا لبہ کرتے ہیں کہ بلین ٹری سو نا می پراجیکٹ میں کی گئی کرپشن کی تحقیقات کر کے زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے