چترال میںعالمی ہفتہ اینٹی کرپشن کے سلسلے میں تقریب – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / چترال میںعالمی ہفتہ اینٹی کرپشن کے سلسلے میں تقریب

چترال میںعالمی ہفتہ اینٹی کرپشن کے سلسلے میں تقریب

 

چترال (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن چترال کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ اینٹی کرپشن کے سلسلے میں مقامی ٹائون ہال میں تقریب کاانعقاد کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کے لئے نظام میں موجود خرابیوں کو دورکرنا ہوگا جس کی وجہ سے بدعنوانی پروان چڑھتی ہے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر نے کہاکہ سخت سے سخت اینٹی کرپشن قوانین اپنی جگہ لیکن جب تک معاشرے میں اس کیخلاف مضبوط آواز اور تحریک نہیں اٹھے گی تو کرپشن کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنا ممکن نہیں، بحیثیت قوم اس ناسور کے خلاف جہاد میں سب کو برابر کردار ادا کرنا ہوگا،ضلع نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے عوام پر زور دیاکہ جب تک وہ خواہشات نفس کو دبائے نہ رکھیںتب تک کرپشن سے نجات ممکن نہیں ۔ اس سے قبل ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ نے قرآن وسنت کی روشنی میں کرپشن کی برائیوں اور اس سے اجتناب کی صورتوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ گورنمنٹ کالج چترال کے شعبہ اردو کے اسسٹنٹ پروفیسر شفیق احمد نے تعلیمی نظام میں والدین اور معاشرے کی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نسل نو کی درست معنوںمیں تربیت نہ کرنا بھی کرپشن ہے ۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین ، پروفیسر رحمت کریم بیگ،سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر اور شہید اسامہ وڑائچ اکیڈمی کے ایک طالبعلم نے تقریب سے خطاب کیا ،اس موقع پر معروف عالم دین مولانا اسرا رالدین الہلال، ڈپٹی ڈی ای او حافظ نوراللہ، ایڈیشنل اے سی فیاض قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے