وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خصوصی افراد کیلئے صوبے میں ملازمت کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھاکر 4 فیصد کرنے کا اعلان کردیا – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خصوصی افراد کیلئے صوبے میں ملازمت کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھاکر 4 فیصد کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خصوصی افراد کیلئے صوبے میں ملازمت کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھاکر 4 فیصد کرنے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے خصوصی افراد کیلئے صوبے میں ملازمت کا کوٹہ 2 فیصد سے بڑھاکر 4 فیصد کرنے کا اعلان کردیا۔ خصوصی افرادکے عالمی دن کے موقع پر نشتر حا ل پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی صوبے میں خصوصی افراد کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے تاکہ ہم بحالی کیلئے منصوبہ بندی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نظام وضع کیا جائے جہاں کمزور طبقے کسی سے آس لگا کر نہ بیٹھیںبلکہ انہیں ان کا حق از خود ملے ۔ اسلام کی حقیقی روح کے مطابق معاشرے کے بے سہارا اور جسمانی طور پر معذور طبقے کی دیکھ بھال کا بہترین نظام موجود ہے ۔ہمیں صرف ایسے طریق کار کی ضرورت ہے کہ حکومت ، فلاحی ادارے اور مخیر حضرات اس کو بوجھ سمجھنے کی بجائے اجتماعی ذمہ داری سمجھ کر ذمہ دارانہ رویوں کا مظاہرہ کریں، کیونکہ معاشرے اور اقوام اپنی ذمہ داری خود ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد بھی ہمارے معاشرے کا ایک لازمی جز ہیں، صوبائی حکومت ان افراد کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ ان افراد کو معاشرے کے قومی دھارے میں لائیں تاکہ ان کو عزت اور ترقی کے مواقع ملیں۔ صوبائی حکومت نے خصوصی افراد کی فلاح و بحالی کی ذمہ داری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو سونپی ہے ۔ محکمہ مختلف طریقوں سے ان کیلئے کام بھی کر رہا ہے ۔مگر اب ہم انشااللہ جدید تقاضوں کے مطابق ان افراد کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے دنوں میں آپ اس سلسلے میں ایک واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔انہوں نے آخر میں رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور این جی اوز کا اس شاندار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے