چترال کے لوگ تعلیم یافتہ ، با اخلاق اور ذہین ہیں، کرنل معین الدین – Dadbedad Online

Breaking News

Home / نیوز اپڈیٹ / چترال کے لوگ تعلیم یافتہ ، با اخلاق اور ذہین ہیں، کرنل معین الدین

چترال کے لوگ تعلیم یافتہ ، با اخلاق اور ذہین ہیں، کرنل معین الدین

 

چترال ( بیورو رپورٹ ) کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں شاگروم اور تریچ ویلی کا دورہ کیا ۔ دورہ میں کمانڈنٹ نے گورنمنٹ پرائمری سکول شاگروم میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ سکول کے پرنسپل ،اساتذہ، علاقے کے عمائدین اور مختلف سکولوں کے بچوں نے کمانڈنٹ کا پرتپاک استقبال کیا بعد ازاں مختلف سکولوں کے بچو ں کے درمیان ملی نغمے، نعت خوانی ، تقاریر اور بیت بازی کا شاندار مقابلہ ہو اجس میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور سکول کے بنائے ہوئے کمروں کا بھی افتتاح کیا۔کمانڈنٹ چترال نے اپنے خطاب میں کہا کہ چترال کے لوگ نہایت تعلیم یافتہ ، با اخلاق اور ذہین ہیں حالانکہ چترال ایک پسماندہ علاقہ ہے بعد ازاں کمانڈنٹ نے علاقے کے بزرگوں ، بچوں اور غریب افراد میں گرم سوئیٹر ، گرم کپڑے ، کوٹ اور سکول کے بچوں میں اسٹیشنری کا سامان مٹھائیاں وغیرہ تقسیم کیں چترال سکاؤٹس میں جب بھی بھرتی ہوئی تو پسماندہ علاقے کے لوگوں کو خصوصی ترجیح دی جائیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے